یو ٹیوبر عون علی کھوسہ نے خاموش پیغام کے عنوان سے دلچسپ ویڈیو کلپ جاری کر دیا؟

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دِل دِل پاکستان ترانے کی پیروڈی ’بِل بِل پاکستان‘ بنانے والے گلوکار یو ٹیوبر عون علی کھوسہ نے اغوا ہونے اور پھر واپس گھرپہنچنے کے بعد پہلی بار اپنی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین ’خاموش پیغام‘ کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پر یوٹیوبر عون علی کھوسہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں وہ اپنی زبان سے کوئی لفظ تو نہیں بولتے تاہم اپنے چہرے پر درد اور پریشانی والے اور پھر مسکرانے والے تاثرات ظاہر کرتے ہیں۔

25 سیکنڈ پر مشتمل اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عون علی کھوسہ کا ابتدا میں سانس پھولا ہوا ہے اور ان کے چہرے پر پریشانی اور درد کے اثار نمودار ہوتے ہیں جونہی ان کی ویڈیو آگے بڑھتی ہے تو وہ ویڈیو کے آخری لمحات میں مسکرانے لگتے ہیں۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تاثرات پیش کر رہے ہیں، ایک صارف نثار خان نے لکھا کہ ’ تم لوگ چاہتے ہو میں ڈر گیا یا ڈر جاؤں نہیں یہ آپ کی بھول ہے، میں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے لطف اندوز ہوتا ہوں، ہنسی اس لیے آپ کی سوچ پر آرہی ہے۔‘

اظہر کاظمی نامی ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ پوری قوم کو پولیس اور فوج کے ہر فرد سے خاموشی اختیار کر لینی چاہیے۔ جہاں نظر آہیں جہاں تک ممکن ہو سکے کنارہ کشی اختیار کریں۔ کوئی گالی یا برا بھلا نہ کہیں ! خاموش بائیکاٹ!  بلکل نظر انداز کریں جس حد تک ممکن ہو سکے۔ باور کرائیں کے بحیثیت قوم ان سے شدید ناراض ہیں!

واضح رہے کہ دل دل پاکستان کی بجائے بل بل پاکستان کی پیروڈی کرنے والے عون علی کھوسہ کو 14 اور 15 اگست کی درمیان شپ چند نا معلوم افراد اٹھا کر لے گئے تھے تاہم گزشتہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب گھر واپس پہنچ گئے تھے۔

گھر پہنچنے پر ان کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ عون علی کھوسہ کی طبیعت ٹھیک ہے۔ لیکن اُن کے چہرے سے تھکاؤٹ کے آثار نمایاں ہیں جس کے باعث وہ کسی سے بھی بات نہیں کر رہے۔

عون علی کھوسہ نے ‘دِل دِل پاکستان’ کی پیروڈی ‘بِل بِل پاکستان’ بنائی تھی جس میں پاکستان میں بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی مزاحیہ انداز میں منظر کشی کی گئی تھی۔

گانا منظرِ عام پر آنے کے بعد اُنہیں 14 اور 15 اگست کی رات لاہور میں اُن کے گھر سے مبینہ طور پر نامعلوم افراد اُنہیں اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

گوادر ریفائنری منصوبہ: سعودی عرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

امریکا ایران: 4 دہائیوں پر محیط دشمنی سے مذاکرات کی میز تک

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور