نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے ایران کے ساتھ حالیہ تنازع میں حکومتی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت جنگ کے وہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے جو خود وزیرِاعظم نے مقرر کیے تھے۔

ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ یائر گولان نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ‘نیتن یاہو دباؤ کا شکار ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہیں ہوئے’۔

یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا مذاکرات کی راہ میں اسرائیل ایک بڑا خطرہ، یورپی یونین بھی اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف بول پڑی

انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ ‘جب آپ واقعی فتح حاصل کر لیتے ہیں تو ہر چند دن بعد اس کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی’۔

اسی طرح اپوزیشن لیڈر یائر لاپید نے بھی وزیرِاعظم کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ‘نیتن یاہو ایک بار پھر فوج کی کامیابیوں کا سہرا اپنے سر باندھنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان کی مکمل ناکامی کو بھلایا جا سکے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیرِاعظم اپنے مقرر کردہ کسی بھی جنگی ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے’۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب