پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کی جمعے کو سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ممکنہ اپوزیشن اتحاد کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کریں گے؟
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے پارلیمنٹ کے اندر ان ہاؤس تعاون کی درخواست کی گئی ہے تاکہ حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے۔
ملاقات کے دوران ماضی کی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث لائے گئے۔
جے یو آئی کی طرف سے خود تحریک چلانے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تجاویز پر مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا
ذرائع نے کہا کہ یہ ملاقات پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی باقاعدہ ملاقات ہے اور یہ دونوں جماعتوں میں فاصلے کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی تجویز
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر متفقہ لائحہ عمل کے اثرات پارلیمنٹ کے باہر بھی نظر آئیں گے۔
ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان مزید تعاون بڑھانے کے لیے کمیٹیاں قائم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔