اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کو مشکل سے دوچار کرنے کے لیے اپوزیشن اتحاد نے نئی حکمت عملی پر غور شروع کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ہم خیال اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے پر غورشروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ریلی منسوخ ہونے کی اصل وجہ کیا ہے اور علیمہ خان کیوں غصے میں ہیں؟

تجویز زیر غور ہے کہ پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اور جن کمیٹیوں میں رکنیت ہے ان سے دستبردار ہوجائے۔

قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کی تجویز پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے دی۔

قائمہ کمیٹیاں چھوڑنے کی تجویز حکومت پر دباؤ بڑھانے کےلیے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ’میں کون ہوں؟ میں ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں‘ عمران خان کا رد عمل

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے تجویز پر مشاورت شروع کردی ہے اور قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق حتمی فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 5 روپے 44پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5پیسے مہنگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی آزاد کشمیر انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

غیر ارادی غلطی یا سوچی سمجھی سیاست؟، مولانا فضل الرحمان کو بیان واپس لینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون