سندھ کے سرکاری کالجز میں داخلہ کے لیے مطلوب نمبرز میں کمی اور نشستوں میں اضافہ

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے سرکاری کالجز میں داخلے کے مطلوبہ نمبرز میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چہلم حضرت امام حسینؓ: صوبہ سندھ کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان

نجی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی کالجز ڈاکٹر نوید کے مطابق مختلف کالجز میں داخلے کے لیے کٹ آف مارکس 20 سے 50 نمبر تک کم کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر نوید کے مطابق داخلے کی نئی فہرست 23 اگست تک جاری کی جائے گی۔

کالجز میں کلیم سینٹرا کا قیام

ڈی جی کالجز کا کہنا ہے کہ کچھ کالجوں میں داخلہ نشستیں بھی بڑھا دی ہیں، جبکہ داخلوں کے ضمن میں پیدا ہونے والی شکایات سے متعلق 6 مختلف کالجز میں کلیم سینٹر بھی قائم کردیے ہیں۔

سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی فیس سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی

یہ کلیم سینٹرز ڈی جے سائنس کالج، گورنمنٹ کالج برائے طلبا ناظم آباد، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گلستان جوہر، گورنمنٹ گرلز کالج شاہراہ لیاقت، سرسید کالج اور خورشید گرلز کالج میں قائم کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر نوید کے مطابق پری انجنیئرنگ، پری میڈیکل، کامرس، ہیومینٹیس، ہوم اکنامکس اور کمپیوٹر سائنس کے گروپس میں داخلے کے لیے ایک لاکھ 69 ہزار 890 طلبہ نے پورٹل کے ذریعے اپلائی کیا تھا، جس میں سے ایک لاکھ 67 ہزار 309 طلبہ کو داخلے دیے گئے ہیں۔

ان کے مطابق کالجز میں داخلہ کے لیے ایک لاکھ 147 طلبہ نے درخواست دی، جس میں سے 98 ہزار سے زائد کو داخلہ دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp