پشین : کلمہ چوک کے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشین کے علاقے کلمہ چوک کے قریب دھماکے سے 2 بچے جاں بحق، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پشین پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں کلمہ چوک کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس سے 2 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

دھماکے سے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے سے ایک گاڑی اور ایک موٹرسائیکل تباہ ہوگئے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے بم ڈسپوزیبل اسٹواد کو طلب کرلیا گیا، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

’سماج دشمن اور ریاست مخالف عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں‘

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا افسوس ہے، سماج دشمن اور ریاست مخالف عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

شاہد رند نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنارہے ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2026 ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ کب ہوگا؟

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

چینی کمپنیوں نے کیسے پاکستان میں ہونڈا، سوزوکی اور کرولا کی اجارہ داری ختم کی؟

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان آدھی مدت کے اقتدار کے معاہدے کی حقیقت کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک