علیمہ خان اور رؤف حسن کے لیک واٹس ایپ پیغامات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا، جھوٹا بیانیہ آشکار

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے لیک واٹس ایپ پیغامات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ 23 جون 2023 کو علیمہ خان نے واٹس ایپ پر بشریٰ بی بی سے منسوب ایک پیغام رؤف حسن کو بھیجا جس میں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات اور رونے کے واقعہ کی روداد بیان کی گئی تھی۔

علیمہ خان رؤف حسن کو ہدایت دی کہ بشریٰ بی بی کا یہ پیغام احمقانہ ہے، بشریٰ بی بی کا ڈس انفارمیشن سیل لوگوں کو اکسا رہا ہے، اس پیغام کی تشہیر نہ کی جائے، بانی پی ٹی آئی کی ایسی کوئی بات بشریٰ بی بی سے نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:عمران خان پر 3 مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے، علیمہ خان نے جیل کے حالات بیان کردیے

علیمہ خان نے بشریٰ بی بی سے منسوب جو پیغام رؤف حسن کو بھیجا اس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حوالہ دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی کے پیغام میں کہا گیا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انہیں اکیلا ملنے نہیں دیا گیا۔ پیغام میں بانی پی ٹی آئی اور جیلر کے درمیان فرضی گفتگو کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کی موت کا پروپیگینڈا کرنے کی کوشش کی گئی اور کہا گیا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی کو پتا ہے کہ تم (جیلر) پر مجھے مارنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، اگرمجھے بانی پی ٹی آئی کو مارا گیا تو عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں:اطلاع ملی ہے کہ عمران خان کو ختم کرنے کا فیصلہ ہوگیا، علیمہ خان

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق علیمہ خان کے رؤف حسن کو بھیجے گئے یہ پیغامات کئی سوالات کو جنم دے رہے ہیں ۔ علیمہ خان بشریٰ بی بی کے اِن پیغامات کو آخر کیوں ڈِس انفارمیشن قرار دے رہی ہیں؟ سوال یہ بھی ہے کہ کیا بشریٰ بی بی کی جانب سے پھیلائے جانیوالے بیانیے ان کے خود ساختہ ہیں؟

سیاسی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ یہ گفتگو ثابت کرتی ہے کے کیسے بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جھوٹا اور من گھڑت بیانیہ پھیلا رہی ہیں۔ بشریٰ بی بی اور اور علیمہ خان میں شدید مخالفت اور خاندانی دراڑ واضح نظر آرہی ہے اور دونوں پارٹی پر اپنا اپنا قبضہ چاہتی ہیں۔

مزید پڑھیں:فی الحال عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں، علیمہ خان

بشریٰ بی بی اپنے سیاسی مفادات کے لیے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں موت کے فرضی امکانات کو ظاہر کرنے کی کوشش بھی کر رہی ہیں۔ پارٹی پر قبضے کی جنگ میں بشریٰ بی بی کو ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے ایک بڑے واقعہ کی ضرورت ہے جو اس کے خود ساختہ بیانیے سے ظاہر ہو رہا ہے۔ دوسری جانب علیمہ خان کے پیغامات بشریٰ بی بی کے پارٹی پر قبضے کے بیانیے کے حوالے سے خدشات کو تقویت دے رہے ہیں۔


سیاسی مبصرین کی رائے میں علیمہ خان بشریٰ بی بی کے سازشی ذہن سے واقف ہے، تبھی یہ بیانیہ اس کے لیے تشویش کا باعث بن گیا۔ وٹس ایپ گفتگو رؤف حسن پر علیمہ خان کی مضبوط گرفت بھی ثابت کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp