معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو فرانس میں گرفتار

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹیلی گرام‘ کے بانی اور سی ای او پاول دورو کو فرانس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اعتدال اور ٹیلی گرام کی مشترکہ کاوشیں، ڈیڑھ کروڑ سے زائد انتہا پسند مواد ہٹادیا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاول دورو آذربائیجان سے اپنے نجی طیارے کے ذریعے پیرس پہنچے تھے جہاں انہیں حراست میں لے لیاگیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ’ٹیلی گرام‘ کے بانی روس اور فرانس دونوں ممالک کی شہریت رکھتے ہیں۔

پاول دورو پر قانون نافذ کرنے والے حکام سے عدم تعاون، منشیات کی اسمگلنگ، کمسنوں سے مجرمانہ فعل اور دھوکا دہی میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیلی گرام پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاول دورو پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کاامکان ہے۔

واضح رہے کہ پاول دورو کی پیدائش روس کی ہے، تاہم اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے متعلق مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے 2014 میں روس چھوڑ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ