2 ارب ڈالر کا قرض مؤخر، مزید ایک ارب ڈالر کی منظوری

جمعرات 12 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی میڈیا میں شائع رپورٹ کےمطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی مؤخر کرتے ہوئے مزید ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی جو کارآمد ثابت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شیخ محمد بن زاید نے پاکستان کے لیے مزید ایک ارب ڈالر قرض دینے پر اتفاق کیا اور 2 ارب امریکی ڈالر کے موجودہ قرض کو رول اوور کر دیا۔

دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دوطرفہ تبادلوں اور باقاعدہ بات چیت کی اہمیت پر اتفاق کیا جبکہ وزیر اعظم نے یو اے ای کے صدر کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطبق متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کے سرکاری دورے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی اور یو اے ای کے صدر کے دورے کے لیے تاریخوں کا فیصلہ سفارتی ذرائع سے کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp