فاطمہ ثنا ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان مقرر، ٹیم کا بھی اعلان

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 3 سے 20 اکتوبر تک ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے فاطمہ ثنا کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے، ٹیم کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل، 7 رکنی نئی کمیٹی بنا دی گئی

فاطمہ، جو اس سے قبل پاکستان کی ایمرجنگ اور ڈومیسٹک ٹیم کی قیادت کر چکی ہیں، نے دسمبر 2023 میں کرائسٹ چرچ کے ہیگلی اوول میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنسنی خیز سپر اوور میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ اس ہائی پریشر میچ میں ان کی قیادت نے بین الاقوامی سطح پر ایک بہترین کپتان کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔

انہوں نے 37 سالہ آل راؤنڈر ندا ڈار کی جگہ کپتانی سنبھالی ہے جو بسمہ معروف کے دور کے بعد تمام فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کر رہی تھیں۔

112 ون ڈے اور 153 ٹی20میچز کھیلنے والی تجربہ کار کھلاڑی ندا ٹیم میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔ ٹیم کو گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ ماہ سری لنکا میں ہونے والے اے سی سی ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کرنے والے اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی ہے۔ دائیں ہاتھ کی بلے باز صدف شمس جو جنوبی افریقہ میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کا بھی حصہ تھیں، کو وکٹ کیپر بلے باز ناجیحہ علوی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے، جو ریزرو کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ شامل رہیں گی۔

اسکواڈ میں 2023 کے ایڈیشن سے 10 کھلاڑیوں کو ہی چنا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، منیبہ علی، نصرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے بائیں ہاتھ کی فاسٹ بولر تسمیا رباب کو آخری 15 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے جس سے ٹیم میں ایک نئے ٹیلنٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال کو فٹنس کلیئرنس سے مشروط کیا گیا ہے۔

ویمن پلیئنگ الیون

پاکستان ویمن پلیئنگ الیون میں فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی(وکٹ کیپر)، ناشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال (فٹنس سے مشروط)، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن شامل ہیں جب کہ متبادل کے طور پر ناجیحہ علوی (وکٹ کیپر) کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp