وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے دفاتر کو پیپرلیس بنانے کے لیے اداروں کو ٹاسک سونپ دیا

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے دفاتر کو پیپرلیس بنانے کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ کے اندر تمام دفتری فائلز پر کام ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے، آئندہ ماہ سے کوئی بھی فائل ای آفس کے علاوہ نہیں دیکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں آئی ٹی پارک کی تکمیل سے 10 ہزار افراد کو ملازمت کے مواقع ملیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ وفاقی سرکاری دفاتر میں ای آفس کے نفاذ میں کسی قسم کی سست روی قبول نہیں، نظام میں شفافیت اور تیزی لانے کے لیے ای آفس کا نفاذ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ یقینی بنایا جائے کہ تمام سرکاری دفاتر میں افسران ای آفس کے ذریعے فائلز بھیجیں۔

انہوں نے کہاکہ ای آفس پاکستان میں ڈیجیٹائیزیشن کے فروغ اور گورننس کی بہتری کے لیے نہایت کلیدی اقدام ہے۔

وزیراعظم نے آئندہ 2 ہفتوں میں ای آفس کے نفاذ پر پیشرفت پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں چین نے ٹیکنالوجی کے فروغ کا منصوبہ پیش کر دیا، پاکستان کی وزیر مملکت برائے آئی ٹی بیجنگ روانہ

واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم آفس کے اسٹاف کی گزشتہ ہفتے ای آفس کی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے بذاتِ خود ای آفس پر فائلز موصول کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp