شہدائے کربلا کا چہلم، کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں کل موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاالنجار نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں چہلم امام حسینؓ کا مرکزی جلوس، متبادل روٹس جاری

وزیر داخلہ ضیاالنجار نے بتایا کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کل چہلم کے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، جبکہ صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی میں پیر 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

واضح رہے کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp