عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد اڈیالہ جیل کے مزید افسران کے تبادلے

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد مزید 3 افسران کا تبادلہ کردیا گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے 3 افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آفتاب احمد کو تبدیل کرکے پنجاب اسٹاف ٹریننگ کالج بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو کیوں تبدیل کیا گیا؟

آفتاب احمد کو سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی جگہ پر تعینات کیا گیا تھا، جو عمران خان کو بیرک سے لانے اور لے جانے کی ڈیوٹی انجام دیتے تھے۔

اس کے علاوہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال اسلم کو ڈی جی خان جبکہ لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمرہ جبین کو بہاولپور بھیج دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل سیکیورٹی اداروں کی جانب سے عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لیا گیا تھا، جبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی تفتیش کی گئی تھی، اس کے علاوہ مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے کر ان سے بھی تفصیلات لی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی نگرانی کا فیصلہ

یاد رہے کہ سابق سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کا تبادلہ کرنے کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آئندہ مون سون سے قبل تیاری کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ