سلمان خان فلم ’شعلے‘ دوبارہ کیوں بنانا چاہتے ہیں؟

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ دبنگ خان، سلمان خان نے کہا ہے کہ اگر میں کسی فلم کا ری میک بنانا چاہوں گا تو وہ مشہور بالی ووڈ فلم ’شعلے‘ ہے۔ میں جے اور ویرو دونوں کا کردار ادا کرسکتا ہوں لیکن میں ولین گبرکے کردار کا بھی خواہش مند ہوں۔

گزشتہ دنوں پروڈیوسر سلیم خان اور اسکرین رائٹر جاوید اختر کی زندگی پر بننے والی دستاویزی سیریز ’اینگری ینگ مین‘ ریلیز کی گئی ہے، جس کی افتتاحی تقریب میں سلمان خان اور جاوید اختر کے بیٹے فرحان اختر نے بھی شرکت کی تھی۔ کوریوگرافر فرح خان نے سلمان خان سے پوچھا کہ اگر آپ کو سلیم جاوید (سلیم خان + جاوید اختر) کی کسی فلم کو دوبارہ بنانے کا موقع ملے تو آپ کون سی فلم دوبارہ بنانا پسند کریں گے؟

مزید پڑھیں:سلمان خان کے کُل اثاثے منظرِ عام پر آگئے، اداکار کے پاس کیا کچھ ہے؟

سلمان خان نے مشہور بالی ووڈ فلم ’شعلے‘ کا نام لیا اور کہا کہ اگر میں کسی فلم کا ری میک بنانا چاہوں گا تو وہ شعلے ہے۔ میں جے اور ویرو دونوں کردار ادا کرسکتا ہوں لیکن میں ولین گبرکے کردار کا بھی خواہش مند ہوں۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے اسکرین رائٹر جاوید اختر نے کہا کہ فلم شعلے میں ولین گبر کا کردار امجد خان نے کیا تھا اور اس کردار کو اداکار سنجیو کمار اور امیتابھ بچن بھی کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محض سرکاری محکمہ بننے سے ملازمین سول سرونٹ نہیں بن جاتے، سپریم کورٹ

سابق کپتان راشد لطیف نے الیکشن لڑنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا، کس پارٹی سے لڑیں گے یہ بھی بتادیا

ایتھوپیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں، پاکستان کا اظہار افسوس

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی وجہ سے توجہ میں واقع ہونے والی کمی کو بہتر کیسے بنایا جائے؟

کراچی میں شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی گرفتار

ویڈیو

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

فیصل آباد کے اسٹارٹ اپ کا عالمی فیشن انڈسٹری تک کا سفر

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب