اسلام آباد ہائیکورٹ نے عطاالحق قاسمی کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم کیوں دیا؟

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کالم نگار عطاالحق قاسمی اور جنگ گروپ کو 10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ سابق سفیر شیر افگن خان کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے مطابق کالم نگار عطاالحق قاسمی جھوٹا کالم لکھنے پر 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں گے جبکہ بقیہ 5 لاکھ روپے جنگ گروپ ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں:عطاء الحق قاسمی کی ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کے خلاف فیصلے پر نظرثانی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

فیصلے کے مطابق عطاالحق قاسمی اور جنگ گروپ جنگ اخبار میں معذرت چھاپنے کے پابند بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ عطاالحق قاسمی نے یکم مئی 2008 کو روزنامہ جنگ چھپنے والے کالم میں سابق سفیر شیر افگن خان پر الزامات عائد کیے تھے، کالم میں کہا گیا تھا کہ 1999 میں شیر افگن خان پاکستانی سفارتخانے کی عمارت 34 ملین میں بیچنا چاہتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp