اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بیرک میں چوہوں سے پریشان ہو گئیں۔ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے کیس کی سماعت کے دوران جج سے شکایت کی کہ جیل میں ان کے کمرے میں چوہے چھت سے نیچے گرتے ہیں جس پر جج نے بشریٰ بی بی سے کہا کہ آپ ان چوہوں کے ساتھ کھیلا کریں۔
بشرہ بی بی نے جج کو کہ میرے کمرے میں چوہے چھت سے نیچے گرتے ہیں تو جج نے اگلے سے کہا کہ تو آپ ان کے ساتھ کھیلا کریں😡😡😡
نعیم حیدر پنچوتہ🚨 pic.twitter.com/9yesFpUEVj
— Ibrahim (@Kambohdesigner) August 27, 2024
ویڈیو وائرل ہوئی تو جہاں کئی صارفین جج پر تنقید کرتے نظر آئے کہ ان کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا وہیں ایک صارف نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو جج کی اس بات پر کہنا چاہیے تھا کہ اگر آپ کے کمرے میں ایسے چوہے ہوتے تو آپ کیا کرتے۔
تو آپ بولتے کہ جج صاحب آپ کے کمرے میں اگر ایسے حالات ہوں تو کیا ہوتا پھر
— Irfan khan (@IrfanSmouKhn) August 27, 2024
ایک ایکس صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے جج کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔
ہاہاہا جج بھی فیصل آبادی ہے
— WellWisherPakistani2022 (@SaneVoice2022) August 27, 2024
ایڈووکیٹ عاصم نے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کی بات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جج کبھی ایسی بات نہیں کر سکتا اور اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو سب وکیل جانتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جج کو پتا ہوتا کہ وکلا ساتھ ہیں اور وہ ایسی کوئی بھی بات برداشت نہیں کریں گے تو جج کیسے ایسی بات کرسکتا ہے؟
سو فیصد جھوٹ ہے کوئی بھی جج کبھی بھی ایسی بات نہیں کرتا ہوتا یہ سب وکیل جانتے ہیں جج کو پتا ہوتا کہ اسکا وکلا ساتھ ہیں تو وہ ایسی کوئی بھی برداشت نہیں کرینگے تو جج کیسے ایسی بات کرسکتا ہے ؟؟؟؟
— Adv Asim Mehar (@Adv2025) August 27, 2024
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، اور ان کے خلاف مختلف کیسز چل رہے ہیں، جبکہ عمران خان بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید کاٹ رہے ہیں۔