پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے پارلیمنٹ کے فورم پر ایشو ٹو ایشو مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔
جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی کمیٹیوں کے درمیان اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں جماعتیں عوام کے مسائل اور قانون سازی سے متعلق مل کر چلیں گی۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار، مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن اتحاد میں فوری شمولیت سے معذرت
اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سابق اسپیکر اسد قیصر، شبلی فراز اور جے یو آئی کی جانب سے عبدالغفور حیدری اور کامران مرتضیٰ شریک ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ میں آج ہونے والی قانون سازی پر متفقہ موقف اختیار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام نے مستقبل میں مل کر چلنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، جن کے اس سے قبل بھی کئی اجلاس ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی یا اپوزیشن اتحاد میں شمولیت سے انکار کردیا
دوسری جانب حال ہی میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے، حکومت کے خلاف جدوجہد اپنے پلیٹ فارم سے جاری رکھی جائے گی۔