سائبر سیکیورٹی آڈٹ معمول کا کام ہے، پی ٹی اے کی وضاحت

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمینیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام لائسنس ہولڈرز کے سائبر سیکیورٹی آڈٹ کے آغاز کے حوالے سے خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتھارٹی سائبر سیکیورٹی ریگولیشنز 2020 کے تحت ہر سال باقاعدگی سے سائبر سیکیورٹی آڈٹ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پی ٹی اے کا اہم اقدام کیا ہے؟

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ آڈٹ کا مقصد ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے، ماحول کی حفاظت اور صارفین کے سائبر تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ آڈٹ تھرڈ پارٹی آڈیٹرز کے ذریعے شفافیت اور بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

پی ٹی اے نے مزید واضح کیا کہ اس آڈٹ کے تحت لائسنس یافتہ ملازمین کی کوئی جانچ نہیں کی جا رہی ہے کیونکہ یہ پی ٹی اے کے آڈٹ طریقوں کا حصہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیے: فیکٹ چیک: پاکستان میں اے ٹی ایمز کی ممکنہ بندش کی خبروں پر پی ٹی اے کی وضاحت

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے ٹیلی کام سیکٹر کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp