دہشتگردی کے تانے بانے ’را‘ سے ملتے ہیں، گورنرسندھ

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات بھارت کی ایما پر افغانستان سے ہورہے ہیں، ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے تانے بانے ’را‘ سے ملتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ جب جب پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہوتا ہے اور نفرتوں کے بیانیے سے نکل رہا ہوتا ہے، تو ملک میں دہشتگردی شروع ہوجاتی ہے، جس سے ملک کی سالمیت اور معیشت دونوں خطرے میں پڑجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کا فیصلہ ہوچکا؟

گورنر سندھ نے کہا کہ فسادی نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن ہو، بلوچستان میں دہشتگردی کی سازش کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، تمام کارروائیاں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایما پر افغانستان سے پاکستان میں کی جارہی ہیں، ایک مخصوص گروپ را کی ایما پر یہ کارروائیاں کررہا ہے۔

کامران ٹسوری نے کہا ’میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بتانا چاہتا ہوں کہ پوری قوم ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردوں کے خلاف اسی طرح سے نمٹا جائے جس طرح یہ پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور ان کا خاتمہ کیا جائے۔‘

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 2ایجنٹس کراچی سے گرفتار

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، معاشرے کا ہرفرد بشمول تاجر یہ سمجھتا ہے کہ ملک کی ان سازشیوں سے جان چھڑانا ہوگی، جب میں ملک میں سی پیک کے منصوبوں پر تیزی آتی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری آتی ہے، ملک میں دہشتگردی کے واقعات ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو آرمی چیف عاصم منیر کی صورت میں تحفہ دیا ہے، انہیں آگے بڑھ کر ایسی ملک دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا، جو ہماری معیشت اور معاشرت کے دشمن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟