آئی ٹی سی این ایشیا: ٹیکنالوجی کے سارے رنگ ایک چھت تلے

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کا سب سے بڑا انفارمیشن ٹیکنالوجی فیسٹول ’آئی ٹی سی این ایشیا‘ کا 25 واں ایڈیشن کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری ہے۔

اس 3 روزہ نمائش میں گوگل، ٹک ٹاک، مائیکروسافٹ، ہواوے، پی ٹی سی ایل اور ایزی پیسہ سمیت 750 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

آئی ٹی سی این ایشیا سے سرمایہ کاری اور کاروبار میں تقریباً 50 کروڑ ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔

بین الاقوامی معیار کی سائبر سیکیورٹی

فور سیکیور کمپنی سے وابستہ عبدالمنان نے وی نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم سائبر سیکیوریٹی فراہم کرتے ہیں اور اس نمائش سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم نے یہاں اسٹال لگایا ہے تاکہ ہم لوگوں تک اپنی مصنوعات پہنچا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اے آئی‘ ٹیکنالوجی کے استعمال سے روزگار کے کون سے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم جو سروسز فراہم کرتے ہیں وہ مقامی اور بین الاقوامی معیار کی ہیں اور یہ بنیادی طور پر چائنیز ٹیکنالوجی ہے جسے ہم مقامی طور پر اسمبل کرتے ہیں۔

گوگل کروم او ایس

صائمہ گل نے بتایا کہ کیسے لوگ گوگل کروم کو اپنے کاروبار سے منسلک کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں نے کس وقت کیا کیا، ان کی حاضری اور ان کے اسائنمنٹس وغیرہ سب آپ گوگل کروم سے مانیٹر کر سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر اشتہارات کیسے لگ سکتے ہیں؟

کراچی ایکسپو سینٹر میں ایک اسٹال ٹک ٹاک کا بھی ہے جہاں پاکستان کی ایک کمپنی شہریوں کو یہ بتا رہی ہے کہ وہ کیسے اپنے برانڈ کی تشہیر ٹک ٹاک پر کرسکتے ہیں۔

لاکھوں روپوں کی کمپیوٹر کیسنگ

محمد سمیر نے بتایاکہ ان کا تعلق ایک ایسی کمپنی سے ہے جو کمپیوٹرز بنا کر دیتی ہے اور ان کے پاس کمپیوٹر کیسنگ کی قیمت 95 ہزار سے شروع ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر مکمل گیمنگ پی سی بنانا ہو تو اس کی لاگت 20 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی: روبوٹیک نمائش میں کم عمربچوں نے حیران کر دینے والی ٹیکنالوجیز متعارف کروا دیں

ایکسپو سینٹر میں ٹیکنالوجی سے متعلق ہر چیز دستیاب ہے اور شہریوں کو موبائل چارجر سے لے کر کمپیوٹر، سائبر سیکیوریٹی، ٹچ اسکرینز، پرنٹرز، ڈرونز یا کیمروں سمیت ہرشئے کے حوالے سے معلومات ایک ہی چھت کے نیچے مل سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے سیریز 2026: دنیا بھر میں براہِ راست نشریات کا اعلان

لبنان میں زخمی ہمسائے کو بچانے والا مسیحی پادری اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ سے جاں بحق

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کا امیر ترین شخص قرار، تاریخ کا پہلا کھرب پتی بننے کے بھی قریب

ایران جنگ میں فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ، تہران کا مذاکرات سے انکار

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے