عمران خان نے روپوش پارٹی رہنماؤں کو باہر نکل کر گرفتاریاں دینے کی ہدایت کردی

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے روپوش پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روپوشی ختم کرکے باہر نکلیں اور گرفتاریاں دیں۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں خود جیل میں قید ہوں تو باقی رہنماؤں کو بھی چاہیے کہ ڈر کو چھوڑ دیں اور سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی جلسہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

انہوں نے ہدایت کی کہ روپوش پارٹی رہنما جو بھی الزام ہے باہر آکر اس کا سامنا کریں، اس کے بعد گرفتاریاں دے کر عدالتوں سے ضمانتیں لیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد سے پی ٹی آئی کے کئی رہنما روپوش ہیں، جن میں مراد سعید، حماد اظہر اور دیگر بھی شامل ہیں، حماد اظہر کبھی سامنے آتے ہیں مگر پھر روپوش ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان 8 ستمبر کے بعد جلد رہا ہوجائیں گے، شیر افضل مروت

یہ بھی یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں، اس وقت ان کا 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کے نئے کیس میں ٹرائل ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp