سوات میں بنڑ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک اہلکار شہید

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں بنڑ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) سوات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات 4 بجے نامعلوم افراد نے مینگورہ میں بنڑ پولیس چوکی پر دستی بموں سے حملہ کیا، جس سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: مردان: شرپسندوں کا پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ، کانسٹیبل شہید، 3 جوان زخمی

دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا تھا، دوران علاج رحمان اللہ نامی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گرد ایک ماہ تک کراچی پولیس آفس کی جاسوسی کرتے رہے

ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ پولیس کی مزید نفری بنڑ چوکی پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp