دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی سافٹ لانچنگ، غیر ملکی سفارتکار کیا کہتے ہیں؟

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 رواں سال نومبر میں کراچی میں ہوگی جس کی سافٹ لانچنگ تقریب گزشتہ روز اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل میں منعقد کی گئی، سافٹ لانچ تقریب میں غیر ملکی سفارتکاروں نے اپنے تاثرات درج کروائے ہیں۔

’ حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں‘

اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کی سافٹ لانچ تقریب میں میں اٹلی کی سفیر مارلینا آرمیلن نے کہا کہ ہم نومبر میں ہونے والی حقیقی نمائش کے منتظر ہیں، اٹلی کی دفاعی شعبے پر کام کرنے والی کمپنیاں اس نمائش میں شرکت کریں گی۔’میں اپنی حکومت کی جانب سے حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کرنا چاہتی ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں: کراچی: روبوٹیک نمائش میں کم عمربچوں نے حیران کر دینے والی ٹیکنالوجیز متعارف کروا دیں

’نمائش خطے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے‘

اس موقع پر ملائشیا کے پاکستان میں ہائی کمشنر محمد اظہر مزلان نے کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز کا ایک بہت اہم اور قابل ذکر سفر رہا ہے، آئیڈیاز 2024 خطے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

’برادر ملک کے ساتھ دفاعی تعاون کے لیے تیار ہیں‘

برگیڈیئر جنرل عراق نے اپنے تاثرات درج کروائے کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، ہم اپنے مسلمان اور برادر ملک پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کلین ٹیکنالوجی: امریکی سفیر کی جانب سے کراچی میں سرمایہ کاری نمائش کا افتتاح

’نمائش شراکت داروں کو ایک فورم پر لائے گی‘

سری لنکا کے بریگیڈیئر کمنڈا سلوا نے کہا کہ پاکستان نے ضرورت کی گھڑی میں سری لنکا کی غیر مشروط حمایت کی ہے، یہ نمائش بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے اپنی دفاعی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے ایک فورم ہو گی۔

’نمائش تقریب میں شریک تمام ممالک کے لیے امن کا باعث بنے گی‘

تھائی لینڈ کے کرنل تھنائے نے اپنے تاثرات درج کیے کہ میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور دفاعی پیداوار میں تجربہ رکھنے پر پاکستان کی تعریف کرتا ہوں، یہ نمائش تقریب میں شریک تمام ممالک کے لیے امن کا باعث بنے گی۔

’قوموں کو اس نمائش سے بہت فائدہ ہوگا‘

نائیجیریا کے کمانڈر عثمان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ سافٹ لانچ تقریب نومبر میں کراچی میں شیڈول نمائش کے لیے بہت مفید ہوگی، قوموں کو اس نمائش سے بہت فائدہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ