کلین ٹیکنالوجی: امریکی سفیر کی جانب سے کراچی میں سرمایہ کاری نمائش کا افتتاح

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نےامریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے کراچی میں دوسرے کلین ٹیک انویسٹمنٹ روڈ شو کا افتتاح کردیا۔

اس نمائش میں صاف توانائی کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدت لانے والی 14 کمپنیوں نے اپنا کام پیش کیا۔ نمائش کا مقصد شفاف توانائی کے  پائیداراورقابل عمل حل کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

یو ایس ایڈ کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبے پاکستان پرائیویٹ سیکٹرانرجی پی (پی ایس ای) کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔ اس نمائش کا مقصد کاروباری اداروں کو تجارتی طور پر قابل عمل صاف توانائی کے منصوبوں کی جانب راغب کرنا اور اس سلسلے میں درکارسرمایہ کاری حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔

پی پی ایس ای اپنے آغاز سے اب تک شفاف توانائی، ای موبلٹی اورتوانائی کی استعداد کاربڑھانے کے منصوبوں پر 3 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم جمع کرچکی ہے۔

امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے نمائش میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صاف توانائی کو فروغ اور وسعت دینے کے لیے سازگار ماحول درکار ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کررہا ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے کاربن کے کم اخراج اور صاف توانائی سے متعلق ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے تاکہ قابل تجدید توانائی کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔

اس موقع پر سندھ کی سیکریٹری برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اورساحلی امور ڈاکٹر نبیلہ عمر نے سفیر ڈونلڈ بلوم کے خیالات سے اتفاق کیا اور قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی کے شعبہ میں پاکستان کے لیے امریکی معاونت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے کو صاف اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر منتقل کرنے میں امریکی حکومت کے تعاون اورکاوشوں کا خیر مقدم کیا۔

ڈاکٹر نبیلہ عمر نے کہا کہ یہ روڈ شو صاف توانائی کی کمپنیوں کی ترقی و تجدید کے لیے سرمایہ کاری میں اضافے کو اجاگر کرنے کا غیرمعمولی پلیٹ فارم ہے۔

سیکریٹری ماحولیات نے روڈ شو کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منتظمین کی جانب سے حکومت، نجی شعبہ اور سرمایہ کاروں کو ساتھ بیٹھنے کا موقع فراہم کرنا قابل تحسین ہے تاکہ پاکستان میں کام کرنے والی ان کمپنیوں کے کام کواجاگر کیا جا سکے جو کاربن کے اخراج کم کرنے پر کام کر رہی ہیں۔

اس نمائش میں حصہ لینے والی 14 کمپنیوں نے مختلف سرمایہ کاروں کے سامنے توانائی کے شعبے میں درپیش مسائل حل کرنے کے لیے اپنے ابتدائی نمونے بھی پیش کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں