کل تاریخی ہڑتال ہوئی، حکومتی دباؤ کے باوجود تاجر متحد رہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ گزشتہ دن ملک بھر میں تاریخی ہڑتال ہوئی ہے قوم نے بھر پور ساتھ دیا ہے، ہڑتال کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن تاجروں نے اپنے حقوق کے لیے اس کو کامیاب بنایا، جماعت اسلامی تاجروں کے ساتھ ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  حکمرانوں کو اپنے اخراجات کم کرنا ہوں گے، ملک میں بنیادی ایشوز ہیں اس لیے ہم نے حق دو تحریک شروع کی ہے۔ لوگوں نے اپنے مسائل پر ردعمل دیا ہے، اصل میں یہ ہڑتال آئی پی پیز کے خلاف تھی، بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف تھی۔

مزید پڑھیں: تاجروں اور جماعت اسلامی کی شٹرڈاؤن ہڑتال، حکومت کا دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے جماعت اسلامی نہیں اپنے مسائل کا ساتھ دیا ہے، انہوں نے ٹیکسوں کے جبری نفاذ کے خلاف ہڑتال کی، حکومتی دباؤ کے باوجود تاجر متحد رہے۔ تاجروں نے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال دیا۔ ہڑتال سے کیا حاصل ہوا اس کا جواب مسلم لیگ ن سے پوچھا جائے۔

حکومت کل مکمل ناکام ہوگئی ہے

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ریاستی معاشی دہشتگردی کو اب بند کرنا پڑے گا۔ تنخوا دار طبقے کو ٹیکس میں نچوڑا جارہا ہے، عالمی چند آئی پی پیز اپنی جگہ، شریف فیملی اپنی جگہ  آئی پی پیز کا منافع کم کرے۔

’پاکستان میں سیکڑوں ارب روپے لینے والی کیپسسٹی پیمنٹس آئی پی پیز تو بند کریں، جب آپ اپنی آئی پی پیز کا پیسہ چھوڑنے کو تیار نہیں تو چین یا کوئی دوسرا ملک کیوں چھوڑے گا‘۔

سب پارٹیوں نے آئی پی پیز کو فائدہ پہنچایا

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہزاروں ارب قوم کا صرف انکم ٹیکس سے کھا گئے ہیں، جماعت اسلامی کے سوا اس مسئلے پر کوئی بات نہیں کررہا۔ ہم نے عوام کو حق دو کا شعور دیا ہے، خاندانی سیاست بارے شعور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمن نے بھی 28 اگست کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کردی

کل پورا بلوچستان بھی بند تھا

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پورے پاکستان کے ساتھ کھڑا تھا، کل سب نے دیکھا کہ بلوچستان بھی بند تھا۔ اس بار تو دیہاتوں میں ہڑتال ہوئی ہے۔ سندھ میں بھی یہی حال تھا، پورا سندھ بند پڑا تھا۔ سندھ کی حالت کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے، بلکہ ملک کی معاشی تباہی میں بھی حصہ دار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp