ہمایوں سعید کو آدھی عمر کی لڑکی کے ساتھ ہیرو بننے پر تنقید کا سامنا، عتیقہ اوڈھو نے کیا کہا؟

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینئر اداکار فردوس جمال کے بعد اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھی ہمایوں سعید کی زائد عمر سے متعلق گفتگو کرکے توجہ کا مرکز بن گئیں۔ عتیقہ اوڈھو آج کل نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں میزبان کے فرائض انجام دے رہی ہیں جہاں وہ پاکستانی ڈراموں پر بحث و مباحثہ کرتی نظر آتی ہیں۔

اداکارہ نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراما سیریل ’جینٹلمین‘ میں ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی کے کردار پر گفتگو کی۔ عتیقہ اوڈھو کے مطابق ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود انہیں بطور ہیرو ہیروئن کاسٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس جمال کا متنازع بیان، ہمایوں سعید نے خاموشی توڑ دی

عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید ان کے ساتھ بطور ہیرو کاسٹ کیے جاتے تھے  لیکن اب انہیں آدھی عمر کی لڑکی کے ساتھ ہیرو بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے ہمایوں سعید کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمایوں سعید آج بھی ہینڈسم ہیں انہوں نے خود کو مینٹین کیا ہوا ہے  اسے لیے وہ اس کردار کو بخوبی ادا کرتے سکتے ہیں لیکن پھر بھی اس رول کے لیے ان کی عمر زیادہ ہے۔

اس سے قبل اداکار فردوس جمال نے کہا تھا کہ ہمایوں سعید نئے فنکاروں کو ترقی کرنے کا موقع نہیں دیتے یہاں تک کے وہ اداکاری میں ڈاکا ڈال رہے ہیں کیونکہ قدرت ہمایوں سعید کے ساتھ ہے جو انہیں بہترین وسائل ملے اور مناسب پلیٹ فارم ملا جس کو وہ کیش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ماہرہ خان بوڑھی عورت، ہمایوں سعید ڈاکو ہیں‘ فردوس جمال کی تنقید

 اداکار ہمایوں سعید نے فردوس جمال کے بیان پر ردعمل دیا ہے،  اداکار یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں ہمایوں سعید سے پیار کرتا ہوں اور وہ پاکستان کے سب سے بڑے فلم اسٹار ہیں لیکن میری نظر میں فردوس جمال صاحب بھی ایک کمال کے اداکار ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ‘اس عمر میں انہیں پروگرام میں بلا کے خاص اسی قسم کے سوال پوچھنا مناسب بات نہیں ہے، ان سے ایک ہی بار اسٹامپ پیپر پر لکھوا لیں کہ وہ ماہرہ اور ہمایوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور بخش دیں۔

اداکار یاسر حسین کی اسٹوری پر ہمایوں سعید نے ردعمل دیا اور اپنی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تمام میزبانوں کے لیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp