پاکستان میں گاڑیوں (کاروں) میں جو مقبولیت ہنڈا سوک کو حاصل ہے وہ شاید ہی کسی اور گاڑی کو ہو۔ ہنڈا اٹلس کی جانب سے سوک ماڈلز میں بتدریج انقلابی تبدیلیاں کی جاتی رہیں، کمپنی کی اسی جدت طرازی کی بدولت پاکستان میں سوک کو ایک انتہائی خوبصورت اور اسٹائلش گاڑی تصور کیا جاتا ہے۔
ہنڈا اٹلس نے اپنی جدت پسندی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر ہنڈا سوک کو اپ گریڈ کیا ہے اور اس میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ ہنڈا اٹلس نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ ہنڈا سوک اب وائرلیس چارجنگ کے آپشن کے ساتھ دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نئی ہنڈا سوک مارکیٹ میں آگئی، ڈیزائن کیسا ہے اور اس میں کیا نئے فیچرز ہیں؟
ہنڈا اٹلس کے مطابق، یہ آپشن ہنڈا سوک اوریل اور آر ایس ویرینٹس میں دستیاب ہوگا۔ کمپنی نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ قریبی ہنڈا تھری ایس ڈیلرشپ جاکر اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔
اگر آپ بھی ہنڈا سوک کے مداح ہیں اور نئی سوک خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ آپ کے لیے ایک زبردست فیچر کے ساتھ نئی گاڑی خریدنے کا شاندار موقع ہے۔ اس نئے فیچر کی بدولت آپ گاڑی چلانے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے کیبل کے بغیر اپنے موبائل فون کو چارج کرسکیں گے۔ پاکستان میں یہ فیچر پہلی مرتبہ ہنڈا سوک سیڈان 2022 میں لانچ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈا پاکستان نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
ہنڈا سوک کے نئے ماڈلز میں اور کیا ہے؟
ایکسٹیریئر
ہیلوجن پروجیکشن ہیڈلائٹس (آٹو ہیڈلائٹس)
ایل ای ڈی DRLs، ایل ای ڈی ٹیل لائٹس
ہیلوجن فوگ لیمپس (اسٹینڈرڈ)، ایل ای ڈی فوگ لیمپس (اوریئنٹ)
میٹ فِنش فرنٹ گرل
الیکٹرک اور ریٹریکٹیبل سائیڈ ویو مِررز
16 انچ الائے ویلز
اسمارٹ کی لیس انٹری
سن روف (اوریل)
انٹیریئر
ہائی گریڈ سیٹ میٹریل
مینوئل ڈرائیو ایںڈ پیسنجز سیٹ ایڈجسٹمنٹ
ٹِلٹ ایںڈ ٹیلی اسکوپِک اسٹیئرنگ وہیل
اسٹیئرنگ میڈیا کنٹرولز
7 انچ کا TFT میٹر
وائس ریکَگنیشن کے ساتھ 9 انچ کی اینڈرائیڈ اسکرین (اوریل)
سنگل آٹو کلائمیٹ کنٹرول (اسٹینڈرد) ڈوئل آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول (اوریل)
رئیر AC وینٹ
پُش اسٹارٹ
الیکٹرانک پارکنگ بریک
آٹو بریک ہولڈ
سیفٹی
ڈوئل ایئر بیگز
ABS + EBD + گاڑی کا سٹیبلٹی کنٹرول
ہل اسسٹ کنٹرول + ٹریکشن کنٹرول
اسپیڈ لمیٹر کروز کنٹرول
اِموبلائزر
رئیر کیمرا