انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) میں شامل لکھنوؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی ) ٹیم کے مالک نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما سے متعلق بھارتی میڈیا میں آنے والے ان دعوؤں کہ روہت شرما 50 کروڑ روپے معاوضے پر ایل ایس جی جوائن کریں گے، کی حقیقت بتا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی بادشاہت برقرار، روہت شرما کی ترقی
بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ روہت شرما آئی پی ایل 2025 سے پہلے ٹیموں کے لیے خود کو نیلامی کے طور پر پیش کریں گے یا نہیں، ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق کپتان لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) ممبئی انڈینز کے لیے 50 کروڑ روپے معاوضے پر شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
جمعرات کو ایل ایس جی کے مالک سنجیو گوینکا نے ایک ویڈیو میں میڈیا میں 50 کروڑ معاوضے سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت کی ہے۔
مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ: بھارتی کپتان روہت شرما نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
گوینکا نے اس افواہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیموں کو یہ بھی نہیں معلوم کہ روہت نیلامی میں شامل ہوں گے یا نہیں اور اگر وہ خود کو بولی کے لیے پیش کرتے بھی ہیں تو ٹیمیں اگر بجٹ کا آدھا حصہ کسی ایک کھلاڑی پر خرچ کریں گی تو وہ باقی ٹیم کو کیسے چلائیں گی۔
ویڈیو میں انہوں نے سوال کیا کہ اب یہ بتاؤ کہ کیا کوئی جانتا ہے کہ روہت شرما 2025 کے آئی پی ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے بھی یا نہیں؟ ساری افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ آیا ممبئی انڈینز (ایم آئی) روہت شرما کو چھوڑتی ہے کہ نہیں۔ پھر، ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا روہت شرما خود کو بولی کے لیے پیش کرتے ہیں؟۔ یہاں تک کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو، اگر آپ اپنے پورے بجٹ کا نصف ایک کھلاڑی پر خرچ کرتے ہیں تو آپ دوسرے 22 کھلاڑیوں کو کیسے ٹیم میں شامل کریں گے؟
یہ بھی پڑھیں:روہت شرما اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
جب اینکر نے ان سے پوچھا کہ اگر روہت شرما خود کو نیلامی کے لیے پیش کرتے ہیں تو کیا وہ ان کی خواہش کی فہرست میں شامل ہوں گے، تو انہوں نے اپنے جواب کو پھر سے ٹالنے کی کوشش کی لیکن ساتھ ہی اس حقیقت سے اتفاق کیا کہ وہ روہت کو شرما کو شامل کرنا چاہیں گے لیکن صرف اس صورت میں جب وہ مناس