قومی اسمبلی کا ملتوی شدہ اجلاس جمعے کی صبح ساڑھے 10 بجے منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی
قبل ازیں اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کیا تھا تاہم اجلاس 26 کو کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا جو اب جمعے کو منعقد ہوگا۔
جمعے کے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھنگ کنٹرول اور ریگولیشن اتھارٹی کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیے: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور
اجلاس میں نجکاری کمیشن ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
وزیر برائے سمند پار پاکستانی محمد اسلم گھمن بیرونی ممالک خصوصاً خلیجی ممالک میں مافیا کے توسط سے جاکر گداگری میں ملوث ہونے والے افراد کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔