ایوان بالا (سینیٹ) نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترامیم کا بل منظور کرلیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل ایوان میں پیش کیا، جس پر ووٹنگ کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایکٹ کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
اپوزیشن کی جانب الیکشن ایکٹ میں مزید ترامیم کے بل کی مخالفت کی گئی، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ قانون بدنیتی پر مبنی ہے، ہمیں یہ نہ کہا جائے کہ یہ بل قومی اسمبلی نے منظور کرلیا ہے تو ہم بھی کرلیں، یہاں کوئی بھیڑ بکریاں نہیں بیٹھی۔
انہوں نے کہاکہ بل کا جائزہ لینا سینیٹ کے ممبران کا حق ہے، ایوان کا مذاق نہ اڑایا جائے، ضروری ہے کہ اس بل کو پہلے قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ بل قائمہ کمیٹی کو بھجوائیں، اگر ہم نے سمجھا کہ آپ درست کررہے ہیں تو سپورٹ کی جائے گی۔
اس کے علاوہ چیئرمین پرسن قائمہ کمیٹی تعلیم بشریٰ بٹ نے واپڈا یونیورسٹی بل 2024 پر رپورٹ پیش کی، جبکہ چیئرمین قائمہ کمیٹی مواصلات پرویز رشید نے نیشنل ہائی ویز سیفٹی ترمیمی بل پر رپورٹ پیش کردی۔
یہ بھی پڑھیں مشترکہ اجلاس، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے مطابق کون سی قانون سازی ہوگی؟
اس کے علاوہ ایوان میں حیدرآباد سکھر موٹروے کی عدم تکمیل پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی پہلے ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کو منظور کرچکی ہے۔