وزیراعظم شہباز شریف کا پی ڈبلیو ڈی فوری طور پر غیر فعال کرنے کا فیصلہ

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں آج 2 اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

کابینہ آج 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، آج کابینہ کی منظوری کے بعد پی ڈبلیو ڈی فوری غیرفعال ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈبلیو ڈی کیا ہے، یہ ادارہ کب بنا اور اسکے تحلیل ہونے سے کیا ہوگا؟

حکومت نے ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کا بھی فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے کابینہ آج چین پاکستان ریلوے کے درمیان معاہدے کی منظوری بھدے گی۔ علاوہ ازیں، ، اجلاس میں رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جون میں پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کو ناقص کارکردگی اور کرپشن پر فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’پی ڈبلیو ڈی‘ کا محکمہ ختم کرنیکا حکم، معاشی حالات نقصان پہنچانے والے اداروں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، وزیراعظم

پی ڈبلیو ڈی کیا ہے؟

وزارت ہاؤسنگ کے ریکارڈ کے مطابق، پی ڈبلیو ڈی کا ادارہ قیام پاکستان سے تقریباً ایک صدی قبل لارڈ ڈلہوزی نے 1854ء میں قائم کیا تھا۔ پاکستان بننے کے بعد 1947ء میں اس ادارے کا نیا نام پاک پی ڈبلیو ڈی رکھا گیا اور اس ادارے کو مہاجرین کے لیے رہائشیں اور ملک بھر کی سڑکوں اور بلڈنگز کی تعمیر کا کام دیا گیا۔

آزادی کے 20 سال بعد یعنی اگست 1967ء میں اسلام آباد کو پاکستان کا وفاقی دارالحکومت بنائے جانے کے ساتھ ہی پی ڈبلیو ڈی کے 2 ڈویژنز کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا اور انہیں اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کی رہائشیں اور وفاقی سیکریٹریٹ کی عمارت کی تعمیر کا کام سونپا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اراکین اسمبلی کے فنڈز کا نصف جیبوں میں چلا جاتا ہے، شاہد خاقان عباسی

پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر، سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ، الیکشن کمیشن آف پا کستان سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کا کام کرتا ہے، اس محکمے میں 6610 ملازمین کام کر رہے ہیں۔

پی ڈبلیو ڈی تعمیرات کے علاوہ تحقیقاتی اداروں نیب اور ایف آئی اے کو انکوائریوں میں تکنیکی معاونت جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذخائر کی تصدیق میں بھی مدد کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp