سری لنکا نے فلپائن کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے دنیا کے طویل ترین ڈاک ٹکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 205 ملی میٹر (8.1 انچ) طویل ڈاک ٹکٹ ملک کے ایک اہم ثقافتی تیوہار ’سری دلادا پراہیرا‘ کی مناسبت سے جاری کیا گیا تھا۔
سری لنکا نے دنیا کے طویل ترین ڈاک ٹکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے فلپائن کے سابقہ ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ ’سری دلادا پیراہیرا‘ سری لنکا کے شہر کینڈی میں منعقد ہونے والا ایک سالانہ جلوس ہے، جہاں مہاتما بدھ کے مقدس دانتوں کی باقیات کو گلیوں میں گھمایا جاتا ہے۔ یہ تیوہار ملک کے قدیم ثقافتی ورثے اور بودھی ثقافت کا ثبوت ہے، جو ہر سال بہت سے مقامی افراد اور سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان پوسٹ کی نااہلی، ارشد ندیم کے اعزازی ڈاک ٹکٹ پر پرانی تصویر لگا دی
سری لنکا کے ریکارڈ یافتہ ڈاک ٹکٹ سے قبل 30 جنوری 2023 کو فلپائن کے 125ویں یومِ آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے 200 ملی میٹر طویل ڈاک ٹکٹ دنیا کے طویل ترین ڈاک ٹکٹ قرار پائے تھے۔
سری لنکا کا سب سے طویل ڈاک ٹکٹ بھاپ سے چلنے والی ٹرین ’وائسرائے لگژری‘ کی 25 برس مکمل ہونے جاری کیا تھا۔ 2011 میں چھاپے گئے ڈاک ٹکٹ کی لمبائی 123 ملی میٹر اور چوڑائی 30 ملی میٹر ہے۔ ’وائسرائے لگژری‘ بھاپ ٹرین نے 1986 میں اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔