سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف شہریار آفریدی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 16 ماہ بعد امریکہ میں ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ظفر چیمہ نے شہریار آفریدی اور قاسم سوری کی ملاقات کی ویڈیو سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ سر اٹھا کے جینے کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور سر جھکا کے جینے کا معاوضہ ملتا ہے۔
سر اٹھا کے جینے کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے
سر جھکا کے جینے کا معاوضہ ملتا ہے
شہر یار آفریدی اور قاسم سوری کی 16 ماہ بعد امریکہ میں ملاقات اور جزبات
نظریہ ایک لیڈر ایک pic.twitter.com/DClNG7UfqQ— Zafar Cheema PTI USA official (@ZafarCheemapti) August 29, 2024
قاسم خان سوری نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 16 ماہ بعد شہریار خان آفریدی سے ملاقات اور جذبات۔
16 ماہ بعد شہریار خان آفریدی سے ملاقات اور جذبات۔ pic.twitter.com/qhTfrCrtaS
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) August 29, 2024
عارف رند لکھتے ہیں کہ شہریار آفریدی اور قاسم سوری سابق وزیراعظم عمران خان کے مشکل وقت کے بہترین ساتھی ہیں جو ہمیشہ ثابت قدم رہے۔
کپتان کے مشکل وقت کے بہترین ساتھی ۔
ہمیشہ ثابت قدم رہنے والے اللہ پاک ہمیشہ سلامت رکھے آمین ۔قاسم خان سوری اور شہریار آفریدی کی 15ماہ بعد امریکہ میں ملاقات❤️@QasimKhanSuri @ShehryarAfridi1 pic.twitter.com/UcmxYnAeJo
— Arif Rind (@ArifRindPTI) August 29, 2024
میاں عمر جمیل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قاسم سوری اور شہریار آفریدی دوستی، وفاداری اور محبت کی مثال ہیں۔
دو دوستوں کی 15ماہ بعد امریکہ میں ملاقات ۔ ❤️✌🏻
اففففف دوستی وفاداری محبت 💔😔 pic.twitter.com/wYvqxWfIty
— Mian Umar Jamil (@mianumarjamil) August 29, 2024
واضح رہے شہریار آفریدی پارٹی معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پارٹی کے اندر اس وقت کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں، چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں۔