رواں برس جون تک ملکی قرضوں کا حجم 71 ہزار ارب روپے رہا، وزرات خزانہ

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے رواں سال جون تک ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں، جن کے مطابق رواں برس جون تک ملکی قرضوں کا حجم 71 ہزار ارب روپے رہا۔

وزرات خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرضوں کی تفصیلات کے مطابق ملکی مجموعی قرضے کا 66 فیصد ملکی اور 34 فیصد غیر ملکی قرضوں پر مشتمل ہے۔ رواں برس جون تک پاکستان پر 47 ہزار ارب سے زائد ملکی اور 24 ارب سے زائد غیر ملکی قرضہ ہے۔ حکومت کی جانب سے ملکی قرضہ حکومتی سیکیورٹی کے اجرا، بیرونی قرضہ، ترقیاتی شراکت داروں اور کمرشل اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:کس پارٹی کے دور حکومت میں سرکاری بینکوں سے سب سے زیادہ قرضے معاف کرائے گئے؟

رواں برس 2024 میں 18 ہزار 7 سو ارب روپے جبکہ 2025 میں 8 ہزار 7 سو ارب قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔ 2026 میں 7 ہزار 6 سو اور 2027 میں 4 ہزار 3 سو ارب قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔

2028 میں 6 ہزار اور 2029 میں 8 ہزار 4 سو ارب سرکاری قرض کی ادائیگی کی جائیگی۔ 2030 میں 2 ہزار 4 سو اور 2031 میں 2 ہزار 6 سو جبکہ 2031 میں 1 ہزار ارب سے زائد سرکاری قرض کی ادائیگی شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟