پی ڈی ایم اے قدرتی آفات کی صورت میں پیشگی ضروری اقدامات کو مزید موثر بنائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے قدرتی آفات کی صورت میں پیشگی ضروری اقدامات کو مزید موثر بنائے۔ قدرتی آفات کی صورت میں مواصلاتی رابطوں کو برقرار رکھنے کے لیے رابطہ پلوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ قدرتی آفات سے بہتر انداز سے نمٹنے کے لیے سائینٹفک ڈیٹا اکھٹا کرنے کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، ممبر کمیشن اور رکن اسمبلی میر ظفر اللہ زہری، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کمبر دشتی اور سیکرٰٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:سیلابی صورتحال، بلوچستان کے 10 اضلاع آفت زدہ قرار

اجلاس کو ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کی جانب سے ایجنڈا پوائنٹس پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ مون سون کی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے متعلق ہر سال ماہ فروری میں ہی اسٹڈی شروع کی جائے۔ پی ڈی ایم اے آفات سے بہتر انداز سے نمٹنے کے لیے پورے سال کی اسیسمنٹ کرے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژنز میں قائم ڈیزاسٹر مینجمنٹ ویلجز میں غیر غیر ضروری آسامیوں تخلیق نہ کی جائے۔ تفتان میں کووڈ 19 کے دوران قائم ہونے والے قرنطینہ مراکز مکمل طور پر پی ڈی ایم اے کے زیر انتظام کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم اے کے امور سے متعلق دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی ضرورت، قومی سطح پر سنجیدہ مکالمہ ہونا چاہیے، ایم کیو ایم

مریم نواز کی ہدایات پر مون سون صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی، پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ جاری

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

چیف جسٹس کی ریٹائر ملازمین کو بروقت پینشنری مراعات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

پاکستان اور ملائیشیا میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر مشاورت، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

آزاد کشمیر الیکشن: کیا سیاسی خلیج وسیع ہو رہی ہے؟

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟