ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، 187 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے کراچی زون نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرکے ان سے 187 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کر لیے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کی کراچی کے علاقے کلفٹن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان محمد عباس، خواجہ کلیم، محسن رضا، غلام عباس اور عامر علی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر بٹورنے میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، سابقہ اہلیہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ترجمان کے مطابق ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔ ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp