وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے گورنمنٹ سائنس کالج میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ میں واقع گورنمنٹ سائنس کالج میں آتشزدگی سے کالج کا ایک حصہ خاکستر ہوگیا، آتشزدگی سے سالوں پرانا ریکارڈ بھی جل گیا، حکومت بلوچستان نے آگ لگنے کی وجوحات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: اتوار بازار میں آتشزدگی، وفاقی وزیر داخلہ نے تحقیقات کا حکم دیدیا
’وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قدیمی درس گاہ میں آتشزدگی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ نے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن بلوچستان کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔‘
وزیراعلیٰ کی ہدایات پر وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
راحلہ حمید خان درانی کا کہنا ہے کہ واقع میں کسی شرپسندی کا عنصر ملوث ہے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، تحقیقاتی کمیٹی واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیکر جامع رپورٹ پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال ایئرپورٹ آتشزدگی، سی اے اے کی مسافروں کو ہدایات
ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ فی الوقت واقعہ سے متعلق کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی، قدیمی درس گاہ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے، انتظامی افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے
شاہد رند کا کہنا ہے کہ تعلیم بلوستان حکومت کی اولین ترجیح ہے، متاثرہ کالج کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔