علامہ اقبال ایئرپورٹ آتشزدگی، سی اے اے کی مسافروں کو ہدایات

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعرات کو آتشزدگی کے واقعے نے فلائٹ آپریشن، خاص طور پر بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز کو عارضی طور پر متاثر کر دیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے بیان کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں پروازوں میں تاخیر، منسوخی یا ری شیڈولنگ ہو سکتی ہے۔

ترجمان نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے پرواز کے نظام الاوقات اور کسی بھی متبادل انتظامات کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ مسافروں کی ایئر لائن انہیں پرواز اور کسی بھی ضروری ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تازہ ترین معلومات فراہم کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ’ہم کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں اور اس مشکل وقت کے دوران آپ کی سمجھ کی تعریف کرتے ہیں‘۔

بیان میں کہا گیا کہ مسافروں کی حفاظت اور بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم جلد از جلد معمول کی کارروائیوں کو بحال کرنے کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp