پاکستان میں اسرائیلی کمپنی کی فائر وال، سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں حالیہ دنوں میں مختلف سوشل میڈیا سائٹس اور مخصوص اکاؤنٹس تک رسائی مشکل ہوتی جا رہی ہے کیونکہ ملک میں سوشل میڈیا سائٹس کو کنٹرول کرنے کے لیے چین سے درآمد کردہ ’فائر وال‘ کو تجرباتی بنیادوں پر چلایا گیا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ اور خاص طور پر سوشل میڈیا تک رسائی کی رفتار کم ہو گئی ہے۔

فائر وال کی تنصیب کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کو اپنے آن لائن کاموں میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے جس پر شہری سیخ پا ہیں۔ دوسری طرف سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے چھپ چھپا کر کیے جانے والے کام شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں۔ اگر حکومت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشورہ کر لیتی تو اسے زیادہ تنقید کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں: فائر وال کی تنصیب کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار کو کس طرح بہتر کیا جاسکتا ہے؟

اب اس حوالے سے آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ کا ایک بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ صحافی و اینکر منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ پاکستان میں اسرائیل کی ایک کمپنی کا فائر وال پہلے سے ہی موجود ہے جو پی ٹی اے نے انسٹال کیا ہوا ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے  آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ کے بیان پر سوال کیا کہ پاکستان کے اسرائیلیوں کے ساتھ اتنے اچھے تعلقات کیوں ہیں؟

ڈاکٹرعمران لکھتے ہیں کہ یہ اسرائیلی نہیں بلکہ کینیڈا کی کمپنی ہے اور فائروال کو 2020 میں نصب کیا گیا تھا۔

یاسر نامی ایکس صارف لکھتے ہیں کہ سینڈ وائن دنیا کی مشہور و معروف کمپنی ہے  اور سب کو معلوم ہے کہ پی ٹی اے میں لگایا گیا سسٹم انہی کا ہے اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

فائر وال کیا ہے؟

فائر والز کو گیٹڈ بارڈرز یا گیٹ ویز کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو نجی نیٹ ورک میں ہونے والی سرگرمیوں کو کنٹرول کرتی ہیں۔

 فائر والز ویب ٹریفک پر ‘چوک پوائنٹس’ بناتی ہیں، جس پر طے شدہ پیرامیٹرز کے ایک سیٹ پر ٹریفک کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کے مطابق عمل کیا جاتا ہے۔ کچھ فائر والز آڈٹ لاگز میں ٹریفک اور کنکشن کا بھی پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

فائر وال کیسے کام کرتی ہے؟

فائر وال سسٹم بنیادی طور پر ایسا نظام ہے جو انٹرنیٹ گیٹ ویز پر لگایا جاتا ہے جہاں سے انٹرنیٹ اپ لنک اور ڈاؤن لنک ہوتا ہے۔ اس کا مقصد انٹرنیٹ ٹریفک کو فلٹر کرنا ہوتا ہے۔

فائر وال کی مدد سے ناپسندیدہ ویب سائٹس، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور مخصوص مواد کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ایسے کسی بھی مواد کو فائر وال کی مدد سے بلاک بھی کیا جاسکتا ہے۔

فائر وال کی اقسام

فائر والز کی مختلف اقسام میں فلٹرنگ کے مختلف طریقے شامل ہوتے ہیں۔

فائر وال کی اقسام کو ان کے کام کے طریقہ کار سے الگ کیا جاتا ہے مثلاً کنکشن ٹریکنگ، فلٹرنگ کے اصول اور آڈٹ لاگز۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے افغانستان میں فضائی حملوں کی تردید کر دی

بی بی سی کے چیئرمین سمیر شاہ کے مبینہ ’بھارتی رابطوں‘ پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے

’پاکستان میری موسی ماں ہے‘، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل

ایتھوپیا میں غیر معمولی آتش فشانی دھماکا، پروازیں منسوخ، راکھ کا بادل پاکستان کے قریب

فرح خان کی یو ٹیوب آمدن زیادہ ہے یا فلم سے کمائی، بالی ووڈ ہدایت کار کا انکشاف

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بین الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک