پاکستان نے افغانستان میں فضائی حملوں کی تردید کر دی

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے افغانستان میں مبینہ فضائی حملوں کے دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں افغان علاقے میں کوئی فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان جب بھی کوئی کارروائی کرتا ہے، اسے سرکاری سطح پر تسلیم بھی کرتا ہے، اس لیے ایسے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، وہ زیادہ تر افغانستان کے اندرونی جھگڑوں، مقامی گروہوں کی آپس کی لڑائی یا بعض صورتوں میں مبینہ طور پر بھارتی ایجنٹوں کی جانب سے رچائے گئے ڈراموں کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق افغانستان میں خوارج کے اندر بھارتی اثرورسوخ کوئی نئی بات نہیں۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ افغانستان اپنے داخلی مسائل کا الزام اکثر پاکستان پر دھر دیتا ہے، اور یہی روش اس بار بھی اختیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی زیادہ تر تصاویر پرانی، غیر متعلقہ یا ایڈٹ شدہ ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کو اس وقت شدید دباؤ کا سامنا ہے اور وہ پاکستان کی جانب سے ممکنہ جواب سے بھی خوفزدہ ہے، خصوصاً اسلام آباد، وانا کالج اور پشاور حملوں کے بعد۔ اسی لیے افغان حکام پاکستان کے ردعمل سے قبل ہی الزامات لگا کر عالمی توجہ میں تبدیلی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستانی حکام نے کہا کہ اگر پاکستان کوئی کارروائی کرے گا تو دنیا خود دیکھ لے گی، اکتوبر میں ’کابل کے آسمان کی روشنی‘ سب نے دیکھی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ حسبِ روایت بھارت نے بھی افغانستان کے اس بیانیے کو فوراً اپنا لیا ہے اور  وہ سوشل میڈیا پر اسے پھیلا کر ’غلط پروپیگنڈا‘ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طویل فضائی سفر کے بعد ’جیٹ لیگ‘ جسم پر کیا اثرات ڈالتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات سستی، حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، آبنائے ہرمز جلد کھل جائےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

بیرسٹر عقیل نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کردی، بیوروکریسی کے احتساب کا مطالبہ

لوئر چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، دریا میں پھنسے 2 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

ویڈیو

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد میں احتجاج کی کال: مارگلہ کے دامن میں پھر سے کنٹینرز کے ’پہاڑ‘ کھڑے ہوگئے

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ