نسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 3مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی، عدالت نے 13 اپریل تک عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 3 مقدمات جلائو گھیراؤ، پولیس پر تشدد اور علی بلال عرف ظل شاہ قتل کیس میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی ڈیوٹی جج عنہبر گل نے سماعت کی ۔
وکیل عمران خان نے کہا کہ عمران خان کو شدید ترین سکیورٹی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، عدالت نے استفسار کیا آپ صرف یہ بتائیں کہ عمران خان عدالت پیش ہوں گے یا نہیں ؟
وکیل عمران خان نے کہا کہ 2 سابق وزرائے اعظم کا قتل ہو چکا ہے، ہمیں ڈیڑھ بجے کا وقت دیں عمران خان پیش ہو جائیں گے، عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان 11 بجے پیش ہوں،11 بجے کیس دوبارہ سنیں گے ۔
عدالت نے کہا کہ عمران خان پیش ہوئے تو ٹھیک ورنہ قانون کے مطابق فیصلہ کر دیں گے ، ریلیف اسے ہی ملے گا جو عدالت پیش ہو گا۔
عدالت کے طلب کرنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوگئے، عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی۔