سعودی تعلیمی اداروں میں چینی زبان کی تدریس کا آغاز

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے رواں تعلیمی سال سے چینی زبان کو ایک لازمی مضمون کے طور پر پڑھانے کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے اس ضمن میں ملک کے 6 اہم تعلیمی اضلاع میں چینی اساتذہ بھی تعینات کردیے ہیں۔

ریاض، ینبع، مشرقی علاقہ، جدہ، جازان، اور تبوک سمیت سعودی عرب کے 6 اہم تعلیمی اضلاع میں چینی زبان کے اساتذہ کا پُرتپاک استقبال کیا گیا ہے، جو قومی منصوبے کے تحت چینی زبان کی تدریس کے لیے تعینات کیے گئے ہیں، یہ حکومتی اقدام طلبہ میں لسانی اور ثقافتی تنوع کو فروغ دینے کی کوشش کا حصہ ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: 110 سالہ سعودی خاتون نے اسکول میں داخلہ لے لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی زبان کے اس مضمون میں حاصل ہونے والے نمبروں کو طلبہ کے مجموعی تعلیمی ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا، کیونکہ اس چینی زبان سے شناسائی کا مقصد طلبہ کو روایتی تعلیمی دباؤ کے بغیر زبان سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

الشرق الاوسط اخبار کے مطابق، ریاض میں 57، جدہ میں 41، جازان میں 25، اور الخبر میں 5 اسکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں چینی زبان کی تدریس ہوگی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے ’نمور‘ کا کردار کیوں متعارف کرایا؟

سعودی وزارت تعلیم کا مقصد چینی اساتذہ کی موجودگی سے تدریسی معیار کو بہتر بنانا، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا، اور مختلف ثقافتوں کے درمیان بہتر سمجھ بوجھ پیدا کرنا ہے۔

یہ اقدام سعودی عرب کی ویژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے، جو کہ بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، کمینٹیٹرز کون ہوں گے اور براہِ راست نشریات کیسے دیکھیں؟

ویڈیو، کراچی میں شہری نے گاڑی اٹھانے پر لفٹر ڈرائیور پر پستول تان لی، شناخت بھی ہوگئی

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟