پاکستانی مہمان نوازی سے متاثر امریکی قونصل جنرل کی مزارِ قائد حاضری

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کراچی میں بہت کم وقت گزارا ہے تاہم وہ پاکستانی کلچر اور مقامی مہمان نوازی سے بہت خوش ہوئے ہیں۔

امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے بدھ کو مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے مزارِ قائد پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

یہ بھی پڑھیں:رضوان شیخ نے امریکا میں پاکستان کے سفیر کا عہدہ سنبھال لیا

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم کا کہنا تھا کہ امریکا قائدِ اعظم کے متحد، جمہوری اور خوش حال پاکستان کے وژن کی حمایت کرتا ہے، یو ایس پاکستان گرین الائنس کے ذریعے مشترکہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹیں گے۔

امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ اپنی تعیناتی کے بعد انہیں بہت کم وقت میں پاکستانی کلچر اور مہمان نوازی نے بہت متاثر کیا ہے، ان کی کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے مابین معاشی اور سماجی تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنائے جائیں اور اس ضمن میں تعلیم اور کاروبار کے امکانات پر توجہ دی جائے۔

مزید پڑھیں:پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف کا صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب

امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے سندھ اور بلوچستان کے دورے کے دوران مختلف لوگوں سے ملاقات کی خواہش کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وہ پاکستان کی متنوع عوامی آرا سے مستفید ہونے کے خواہاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp