محسن نقوی کرپٹ اور فراڈیا، کرکٹ کا بیڑا غرق کردیا، عمران خان کی چیئرمین پی سی بی پر تنقید

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ قوموں کو تباہ کرنے کے لیے دشمن کے حملے کی ضرورت نہیں ہوتی ، اداروں میں کرپٹ اور نااہل لوگ بٹھا دیے جائیں تو قوم تباہ ہوجاتی ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کو بڑے صاحب نے چیئرمین پی سی بی بنایا، جو کرپٹ اور فراڈیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے، عمران خان

عمران خان نے کہاکہ محسن نقوی نے الیکشن میں فراڈ کیا، اس کے علاوہ گندم فراڈ کیا، اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بڑے صاحب نے لگایا ہے، جس نے کرکٹ کا بیڑا ہی غرق کردیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے وائٹ واش ہوگئی، اس سے بری اور شکست کیا ہوگی، ایسا کون سا ایٹم بم پھٹا کہ 3 سال میں ہماری کرکٹ بنگلہ دیش سے نیچے اور تباہ ہوگئی۔

انہوں نے کہاکہ کرکٹ ایک ٹیکنیکل کھیل ہے، اس پر آپ نے سفارشی بٹھا دیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کیا قابلیت ہے؟

یہ بھی پڑھیں رجیم چینج میں سب سے بڑا کردار محسن نقوی کا تھا، عمران خان

’رمیز راجا پروفیشنل کرکٹر تھا اس لیے چیئرمین پی سی بی بنایا‘

سابق وزیراعظم نے کہاکہ رمیز راجا میرا رشتہ دار نہیں تھا، ایک پروفیشنل کرکٹر تھا، جس وجہ سے اسے میں نے چیئرمین پی سی بی بنایا۔

انہوں نے محسن نقوی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دبئی لیکس میں محسن نقوی کی بیوی کے 5 ملین ڈالر سامنے آئے، بتایا جائے وہ پیسا کہاں سے آیا۔

’القادر یونیورسٹی بند کرنے کی سازش ہورہی ہے‘

عمران خان نے کہاکہ نیب نے القادر یونیورسٹی کے عطیات بند کروا دیے، یہاں 100 فیصد طلبہ مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی بند ہوجائے، لیکن اس کا نقصان مجھے نہیں طلبہ کو ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ برصغیر میں تعلیم میں ہم پہلے ہی سب سے پیچھے رہ گئے ہیں، شوکت خانم بھی اگر بند ہوتا ہے تو لوگوں کو 10 گنا مہنگا علاج کروانا پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ اڑھائی ماہ سے قاضی فائز عیسیٰ نیب ترامیم کیس کا محفوظ فیصلہ نہیں سنا رہے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہونے کے بعد نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا، یہ پوری گیم کھیلی جارہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ نواز شریف کے 4، شہباز شریف کے 5 جبکہ زرداری اور فرنٹ مینوں کے 9 ریفرنسز بند پڑے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ عام انتخابات میں جنہیں 20 سیٹیں ملیں انہیں جعلی مینڈیٹ دے کر اقتدار میں بٹھا دیا گیا، کرپٹ لوگوں کو مسلط کرکے ملک کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے۔

’فوج پوری قوم کا ادارہ صرف آرمی چیف کا نہیں‘

انہوں نے کہاکہ فوج پوری قوم کا ادارہ ہے، صرف آرمی چیف کا نہیں، یہ پوری قوم کے لیے اہم ہے کہ ادارہ مضبوط ہو۔ جو کام دشمن نہیں کر سکا وہ یہ خود کرکے ادارے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ میں ایک دن بھی جیل میں اسپتال نہیں رہا، نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کو ایئر کنڈیشن کمرے اور اٹیچ باتھ دیے گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ قیدی میرے لیے کھانا بناتا ہے میں نے کبھی کوئی شکایت نہیں کی، ایک ہفتے میں صرف 3 لوگوں کو مجھ سے ملنے کی اجازت دی جاتی ہے، جبکہ نواز شریف 40 لوگوں کو ملتا تھا، اور اس کے لیے اوپن ہاؤس ہوتا تھا۔

’14 ماہ گزرنے کے بعد بچوں سے بات کروائی گئی جو تکلیف دہ ہے‘

انہوں نے کہاکہ 14 ماہ گزرنے کے بعد بچوں سے بات کروائی گئی جو تکلیف دہ ہے،  پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا جاتا ہے کہ جیل میں فائیو اسٹار سہولیات دی گئی ہیں، میرے پاس وہی سہولیات ہیں جو سزائے موت کے قیدی کو ملتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی