رجیم چینج میں سب سے بڑا کردار محسن نقوی کا تھا، عمران خان

جمعرات 26 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ محسن نقوی صاف و شفاف انتخابات کرانے نہیں آئے اور میں جب تک زندہ ہوں ملک کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ رجیم چینج میں سب سے بڑا کردار محسن نقوی کا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 26 سال پہلے اپنی جماعت کا نام انصاف کی تحریک رکھا تھا اور جن ممالک میں قانون کی بالادستی ہے وہ خوشحال ہیں۔ مجھے حکومت سے سازش کے تحت باہر نکالا تو عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک جتنی عزت مجھے ملی اتنی کون سے وزیر اعظم کو ملی ؟ میرے لیے وزارت عظمیٰ کی کوئی اہمیت نہیں جبکہ آج قوم ایک بہت خطرناک موڑ پر کھڑی ہے۔ ظلم اور ناانصافی کے سامنے کھڑے ہونے کا نام جہاد ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہم پر جہاد فرض کیا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں پہلے عدل و انصاف آیا پھر خوشحالی آئی کیونکہ خوشحالی انصاف کے ساتھ ہوتی ہے اور چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال لیا۔

انہوں نے کہا کہ اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا 65 روپے کلو تھا اور عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود یہاں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہے۔ ہماری حکومت جانے سے اب تک بجلی کی قیمتیں بھی دگنی ہو گئی ہیں اور ابھی ملک میں مزید مہنگائی آنے والی ہے۔ انہوں نے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کروا لیے۔ پی ڈی ایم نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے اور محسن نقوی صاف و شفاف انتخابات کرانے نہیں آئے جبکہ صاف و شفاف انتخابات سے ہی ملک میں استحکام آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی صورت چوروں کی غلامی قبول نہیں کروں گا اور میں آخری گیند تک لڑوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے