سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں جلد نمٹائی جائیں، فضل الرحمان کا چیف جسٹس کو خط

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف بینکوں کی اپیلیں جلد نمٹائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں 15 دنوں میں سودی نظام ختم نہ ہوا تو جنگ کریں گے، سراج الحق

مولانا فضل الرحمان نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے اپریل 2022 میں ملک کا مالیاتی نظام 5 سال میں سود سے پاک کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

خط میں جے یو آئی سربراہ نے کہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف بینکوں نے جو اپیلیں کی ہیں، عدالت انہیں جلد نمٹائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت ملک میں سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں اسلامی نظام معیشت میرے دل کے قریب ہے، اسحاق ڈار

مولانا فضل الرحمان نے اپنے خط میں ختم نبوتﷺ سے متعلق فیصلے پر چیف جسٹس کی تحسین کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ بھی جلد جاری کیا جائے تاکہ مسلمان مطمئن ہوسکیں۔

واضح رہے کہ اپریل 2022 میں وفاقی شرعی عدالت نے حکومت کو 5 سال میں بلا سود معاشی نظام قائم کرنے کا حکم دیا تھا اور اس فیصلے کا اس وقت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلے پر اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر عملدرآمد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں عدالت سے سود کے خاتمے کا فیصلہ آچکا جس پر عملدرآمد جاری ہے، وفاقی وزیر خزانہ

دوسری جانب موجودہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی وزارت سنبھالنے کے کچھ عرصہ بعد کہا تھا کہ  وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے سود کے خاتمے کا فیصلہ آچکا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے،  بینکنگ اب اسلامی طرز پر آرہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟