کیا 6 ستمبر کو عام تعطیل ہے؟

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

6 ستمبر کا دن پاکستان میں قومی یوم دفاع کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سال عام تعطیل ہوگی یا نہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی  تذکرے ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یکم ستمبر 1965: پاک بھارت جنگ کے پہلے روز کیا ہوا؟

یہ روایتی طور پر پاکستان کی فوجی کامیابیوں، خاص طور پر بھارت کے خلاف سنہ 1965 کی جنگ کے دوران ملک کی دفاعی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

فی الحال وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس سال عام تعطیلات کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ستمبر کو پاکستان میں سرکاری طور پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیے: 19 ستمبر 1965: بھارت کی جگ ہنسائی کا موجب کیسے بنا؟

بہرحال یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جب 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقعے پر تعطیل دے دی گئی تھی تو وزیر اعظم شہباز شریف 6 ستمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مستونگ: 12 ربیع الاول کے جلوس پر حملہ، 53 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی، بلوچستان میں سوگ کا اعلان

ریبیع الاول کی چھٹی

دوسری جانب ملک بھر میں 12 ربیع الاول کو جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقعے پر عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے یکم ربیع الاول جمعے کو ہے لحاظہ 12 ربیع الاول منگل 17 ستمبر کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

دنیا کے عجائب گھروں میں ہونے والی 10 بڑی چوریاں

کراچی سمیت سندھ میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک اضافہ، 57 اموات اور 4,200 متاثر

شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن، اے این پی نے حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

شہباز شریف کی وطن واپسی: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا معاملہ آخری مراحل میں داخل

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی