نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار برطانیہ کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیر اعظم نے  پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور برطانیہ کی مضبوط شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے 7 رکنی کمیٹی کی تشکیل،اسحاق ڈار چیئرمین ہونگے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برٹش پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

سیکریٹری خارجہ لیمی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی بطور رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اور پاکستان کے لیے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

اس موقع پر اکتوبر 2024 میں منعقد ہونے والی دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن