اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی بڑی کارروائی، 8 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ملک بھر میں انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل  کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2023 میں ایف آئی اے امیگریشن کی کارکردگی کیسی رہی؟

اشتہاری ملزم غلام محمد انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہے، ملزم کو کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے بھاری رقم کے عوض اپنے پاسپورٹ پر مسافر کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کی تھی۔ مذکورہ مسافر کو دوران امیگریشن گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

واضح رہے کہ ملزم گزشتہ 8 سال سے روپوش تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ملزم غلام محمد کے خلاف سال 2017 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی سی سی اور بھارت کا دوغلا پن

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

قومی ویمنز ٹیم کی ورلڈ کرکٹ کپ پر نظریں: منگل سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز تیاری کا اہم موقع ہے، کپتان فاطمہ ثنا

وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، وطن واپس روانہ

واٹس ایپ چیٹ نے کروڑوں پاؤنڈز کا منشیات کا دھندا ٹھپ کروادیا، جانیے جرم و سزا کی یہ کہانی

ویڈیو

پختونخوا میں ایک فرد سالانہ کتنے کلو آٹا کھاتا ہے؟ صوبائی وزیر کا حیران کن بیان

اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ٹاسک فورس کی تجویز دیدی

پاکستان سعودی عرب کا ہر فورم پر بھرپور ساتھ دے گا: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کو یقین دہانی

کالم / تجزیہ

آئی سی سی اور بھارت کا دوغلا پن

پاکستان کا سب سے قیمتی نعرہ

یہ وہ لاہور نہیں