جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والے مسافر کو کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، 187 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

ہفتہ کے روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے ایک مسافر گرفتار  کر لیا ہے جس کی شناخت محمد خالد کے نام سے ہوئی ہے۔

بیان کے مطابق مبینہ ملزم کا تعلق ضلع قصور سے ہے جو فلائٹ نمبر EY 200 کے ذریعے ابو ظہبی سے کراچی پہنچا تھا، مبینہ ملزم کے پاسپورٹ پر امریکا کا جعلی ویزا لگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے موبائل سے 40 سے زائد ویزے برآمد

ایف آئی کے مطابق ملزم کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ ہے جب کہ پاسپورٹ متعدد جگہوں سے پھٹا ہوا بھی تھا، مبینہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات میں اپنے قیام کے دوران وہاں سندیپ نامی ایک ایجنٹ سے مذکورہ جعلی ویزا حاصل کیا ہے۔

مینہ ملزم نے یہ بھی بتایا کہ سندیپ نامی ایجنٹ کو اس نے اس ویزے کے لیے مجموعی طور پر 17000 درہم ادا کیے۔ ایف آئی اے نے ابتدائی تفتیش کے بعد مبینہ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں